’’یہ ہے میری چمکدار جلد کا راز‘‘،پانی کیسے پیا جائے ؟ عائشہ خان نے اپنی بے انتہا خوبصورتی کا راز فاش کر دیا

’’یہ ہے میری چمکدار جلد کا راز‘‘،پانی کیسے پیا جائے ؟ عائشہ خان نے اپنی بے انتہا خوبصورتی کا راز فاش کر دیا اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی چمکدار جلد کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں پانی کی مقدار ہمیشہ زیادہ رکھتی ہیں۔ عائشہ خان نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ بہت سے لوگ اکثر اُن سے فٹنس اور نرم و ملائم جلد کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو

اس پوسٹ میں میں ان تمام سوالوں کے جوابات دوں گی۔ انہوں نے لکھا کہ نہ ہی میں جلد کی ماہر ہوں اور نہ ہی کوئی فیشن بلاگر لہذا جلد کے مسائل میں گھرے ہوئے مداحوں کو انہوں نے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔عائشہ خان نے اپنی جِلد کے حوالے سے بتایا کہ ان کی اسکن ٹائپ ڈرائی یعنی خشک ہے جس کیلئے وہ زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، بلاوجہ میک اپ کے استعمال سے گریز کرتی ہیں۔ سابقہ اداکارہ یہ بتانا نہ بھولیں کہ ان کے والدین کی جِلد بھی بہت اچھی ہے جو انہیں پیدائشی طور پر بھی ملی ہے، یہ بھی بتایا کہ انہیں آج تک کوئی جلد کا بڑا مسئلہ نہیں ہوا نہ ہی ایسی کسی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے سوالات اور مسائل شیئر کر سکتے ہیں ممکنہ طور پر میں جواب دینے کی کوشش کروں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *