کیا آ پ جانتے ہیں کہ پاکستان میں وہ کون سے گھر ہیں جہاں ڈاکو کبھی ڈاکہ نہیں ڈالتے ، آپ بھی ڈاکے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آ پ جانتے ہیں کہ پاکستان میں وہ کون سے گھر ہیں جہاں ڈاکو کبھی ڈاکہ نہیں ڈالتے ، آپ بھی ڈاکے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں …گھر سے باہر جائیں تو خدشہ ہی رہتا ہے کہ خالی گھر میں چور نہ گھس جائیں اور قیمتی سامان نہ لے اڑیں لیکن اب کچھ چوروں نے ہی خالی گھر میں چوری ہونے سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ بتا دیا ہے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کچھ ’سابق چوروں‘نے بتایا ہے کہ اگر آپ گھر سے باہر جا رہے ہوں تو ٹی وی چلا کر جائیں کیونکہ اگر گھر میں ٹی وی چل رہا ہو تو چور اس میں داخل نہیں ہوتے، وہ سمجھتے ہیں کہ مالک اندر موجود ہے اور جاگ رہاہے.“ اس کے علاوہ سابق چوروں کے اس گروپ نے بتایا کہ ”چور ٹی وی کی آواز کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں اور کتے کے بھونکنے سے بہت خائف ہوتے ہیں. جس گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آئے اس گھر میں بھی چور داخل ہونے سے کتراتے ہیں.“ نوئیل ریزر نامی شخص جو پہلے چوری کرتا تھا، اب جرائم سے تائب ہو کر صحافی بن چکا ہے، اس کا کہنا تھا کہ ”سابق مجرم ہونے کی وجہ سے میں وہ تمام حربے جانتا ہوں جو لوگ اپنے گھروں کومحفوظ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں. مضبوط تالے اور دیگر ایسے حربے اتنے کارگر ثابت نہیں ہوتے جتنا کہ گھر سے ٹی وی یا کتوں کی بھونکنے کی آواز آنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا موجود ہونا.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *