کورونا کا شکار ہونے والے پاکستانی لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری بارے ہسپتال سے بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے سینیئر اداکار بہروز سبزواری کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ بہروز سبزواری میں نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ صحت میں زیادہ

خرابی ہونے کے باعث بہروز سبزواری کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال منتقل ہوتے وقت بہروز سبزواری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اگرچہ وہ ہسپتال میں ہیں، تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے مداحوں دعائوں کی اپیل بھی کی تھی اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام اسٹوری میں تصدیق کی کہ ان کے والد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور اب وہ گھر منتقل ہو چکے ہیں۔ شہروز سبزواری نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے والد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے کہ نہیں۔ شہروز سبزواری نے والد کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر خدا کے شکرانے ادا کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26