کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کا وقت! پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت بڑے بڑے سیاسی نام نرغے میں آگئے، چیئر مین نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام بڑے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔ نیب اجلاس میں نواز شریف، آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویزاشرف، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، شہبازشریف، غلام سرور خان، بی آر ٹی سمیت دیگر کرپشن کیسز کا جائزہ لیا گیا،

چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام بیوروز کے ڈی جیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویزاشرف، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی اور اپوزیشن لیڈر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف مقدمات میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے تمام بڑے کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب سب کے احتساب کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ رجسٹرار آفس کے مطابق نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *