ڈاکٹر شاہد مسعود کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ کہ امریکی معاشرہ بری طرح تقسیم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے موجودہ صدارتی الیکشن کوئی بھی امیدوار نہیں

جیت پائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کے متوقع نتائج کی کسی کو امید نہیں تھی کیونکہ امریکی شہری سمجھ رہے تھے کہ جوبائیڈن واضح اکثریت کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔خیال رہے کہ اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کا پلڑا بھاری ہے۔ انہوں نے الکٹورل کالج کے 227 ووٹ جیت لیے جبکہ صدر ٹرمپ 213 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *