چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 فوجی ہلاک

کلکتہ چین کی سرحد کے قریب برف سے پھسلنے کے نتیجے میں 13 سالہ بچے سمیت 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی سرحد کے قریب نتھولا کے مقام پر بھارتی فوج کی جیپ موڑ پر برف باری کے سبب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی

میں سوار تین بھارتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک اور اہلکار شد-ید زخ م ی ہوگیا۔گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخ می ہونے والے اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کلکتہ منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہےجس کی عمر 13 سال تھی ۔ بھارتی فوج کے کرنل کے بیٹے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26