چینی انتہائی سستی ہو گئی،قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68روپے فی کلو دستیاب ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ امپورٹڈ چینی کی پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف اظلاع میں ترسیل81-84 روپے فی کلو کی قیمت میں فروخت کی جارہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اور یوٹیلٹی سٹورزمیں

مزید کم قیمت یعنی 68 روپے فی کلو میں یہ چینی دستیاب ہے۔اس سے پہلے چینی کی قیمت میں اضافہ ہی دیکھا گیا ہے اور شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بہت مہنگی فروخت کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے جو پندرہ سے بیس روپے فی کلو سستی ہو گی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک فخر امام، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آچکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی۔ جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ محض کسی کی خواہش ہوسکتی ہے جبکہ گندم اور چینی کی فراہمی حکومت کا کام ہے اور قیمتوں کا تعین صوبوں نے کرنا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *