پاک بھارت بیک ڈور رابطے رنگ لے آئے، دونوں ممالک میں برف پگھلنے لگی، بڑی پیشرفت

اسلام آباد (ٹو ان ون پاکستان)پاک بھارت بیک ڈور رابطے رنگ لے آئے، دونوں ممالک میں برف پگھلنے لگی۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ، 23 تاریخ کو پاک بھارت آبی وفود میز پر بیٹھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا نئی دلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،

دو روزہ اجلاس کا انعقاد 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہو گا،انڈس واٹر کمشنر سید محمد مہر علی شاہ اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے،پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا یہ اجلاس 116 ہواں اجلاس ہو گا،یہ اجلاس دو برس کے بعد ہو رہا ہے،گذشتہ اجلاس دو سال پہلے لاہور میں منعقد ہوا تھا،کورونا, پاک بھارت تناو و دیگر عوامل کے باعث دو برس اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26