نوازشریف نے فوجی افسران کو کس کام کے لیے کتنی رشوت دینے کی کوشش کی؟ تما م ثبوتوں کے ساتھ ناقابل یقین دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک)اکستان مسلم لیگ ضیاء الحق گروپ کے رہنما اعجاز الحق نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے فوجی افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔لاہور میں منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’قوم پوچھنا چاہتی کے کہ نوازشریف کو لندن جانے کی

اجازت کیوں دی گئی‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف وہ شخص ہے جس نے فوجی افسروں کو رشوت دینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے جس کے بعد اُن کی جنرل جہانگیر کرامت اور جنرل آصف نواز سے لڑائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ’جنرل وحید کاکڑ ،جنرل پرویز مشرف سے بھی نوازشریف کی لڑائی ہوئی، کوئی یہ سوال پوچھے کہ آخر کیوں فوج کے اعلیٰ افسران سے نوازشریف کی لڑائی ہوئی‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز نے کسی بھی تقریر میں ایک باربھی شہباز شریف کا ذکر نہیں کیا، پیپلزپارٹی ن لیگ اورشریف فیملی کو ایساچکمہ دے گی کہ انہیں احساس تک نہیں ہوگا‘۔نوازشریف کی اداروں کے خلاف تقریر کے حوالے سے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ’پاک فوج ایک ادارہ ہے جس کے پیچھے پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہیں اور وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.