مہوش حیات کو شادی کیلئے بلاول جیسے دلہے کی تلاش ہے؟کیا بلاول مان جائیں گے ؟

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں مداحوں کو بتا دیا کہ اُنہیں کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔یوٹیوب چینل ناشپاتی سے نشر ہونے والے آن لائن شو ’بائے دا وے‘ کے دو ٹیزر آج کل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوریے ہیں جس میں مہوش حیات شو کی میزبان سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے دو ٹیزر وں میں سے ایک ٹیزر میں میزبان اداکارہ سے اُن کے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے سوال کرتی ہیں کہ

اُنہیں اپنے لیے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟جس کا مہوش حیات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُس شخص کا قد لمبا ہونا چاہیے، گورا چٹا نہ بھی ہو تو چلے گا لیکن اُس شخص کی پرسنالٹی اچھی ہونی چاہیے اور اُس میں مردانہ وجاہت ہونی چاہیے۔اداکارہ کا جواب سن کر شو کی میزبان نے کہاکہ آپ کے خیال کے مطابق ایک شخص ہے ایسا اور وہ گزشتہ ہونے والے الیکشن میں پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بنا ہے۔مہوش حیات نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کون ہے وہ؟ جس پر میزبان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شخص بااثر اور نوجوان ہے۔‘اداکارہ مہوش حیات نے اندازہ لگاتے ہوئے ’بلاول بھٹو‘ کا نام لیا، جس پر میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نام نہیں لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *