مولانا قاسم نے فضل الرحمان کی تاریخی بے عزتی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سیاسی کردار پر شدید تنقیدکرتے ہوئے مولانا قاسم نے انہیں یاد دلا یا کہ آپ مذہبی رہنما تھے جو مذہب کی ترجمانی کرتے تھے مگر آج آپ سیاست دانوں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مولانا قاسم مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قسم کھا کر کہہ رہا ہوں ہمیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ آپ کے ایک طرف مریم نواز اور دوسری جانب بلاول بھٹو بیٹھے ہوں، آپ کہتے ہیں کہ عمران خان کے تعفن سے پورا پاکستان بدبودار ہوگیا ہے میں کہتا ہوں کہ مریم او ر بلاول کے کردار سے پورا پاکستان برباد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ مجاہدین کے ترجمان تھے، طالبان کے ترجمان تھے آپ کے سامنے لا الہ الا اللہ والے ہوتے تھے مگر افسوس آج آپ نواز شریف، زرداری، اسفند یار ولی کے ترجمان ہیں، آج آپ محمود خان اچکزئی کے ساتھی اور دوست ہونے پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے پی ڈی ایم کا حصہ بننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ناچ گانے، رقص کے درمیان میں شیخ الحدیث بھی کھڑا ہے، مسجد کا امام، مدرس بھی کھڑا ہے، شیخ الحدیث جو کل آکر مجھے احادیث کی تعلیم دےگا آج مریم نواز کی زیارت کیلئے کھڑا ہے، مولانا صاحب بتائیں جس انداز میں مریم آپ کے ساتھ بیٹھی ہیں کیا ایسے بیٹھنا جائز ہے یا ناجائز۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *