منی لانڈرنگ کیس!! شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ،احتساب عدالت نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر و دیگرملزمان پر فرد جرم کے لیے 11 نومبر کو طلب کرلیا۔منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑیوں میں احتساب عدالت لایا گیا، اس موقع

پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے۔فاضل جج نے استفسار کیا ہائی پروفائل کیسز سے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہوم سیکرٹری کی جانب سے کون پیش ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ہوم سیکرٹری کا کوئی نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر فاضل جج نے کہا ہوم سیکرٹری اور ایس پی سٹی کو فوری وائرلیس کی جائے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.