منگنی کا اعلان ہوا یا نہیں ۔۔۔ شاہین آفریدی نے خوشی میں کیک کاٹ لیا

کراچی(ٹو ان ون پاکستان) سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور ٹیسٹ فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا خاندان اس بات کو تو مانتے ہیں کہ شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کی بیٹی کے درمیان منگنی جلد ہوسکتی ہے لیکن تصدیق سے گریز کیا جاتا رہا ہے۔

پشاور میں شاہین آفریدی نے بڑے بھائی ریاض آفریدی اور اپنے کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ منگنی کا کیک کاٹا۔ کیک پر ہیپی انگیجمنٹ لکھا ہوا تھا اور شاہین شاہ آفریدی کے وکٹ لینے کے بعد کی تصویر لگائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی طے پاگئی ہے، دونوں خاندانوں کی جانب سے باضابطہ اعلان ابھی ہونا ہے، تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26