ملک میں بڑی سیاسی ہلچل کا امکان: وزیر داخلہ دورہ قطر مختصر کر کے فوری پاکستان واپس کیوں آگئے؟ وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات متوقع

اسلام آباد (ٹو ان ون پاکستان) وزیر داخلہ دورہ قطر مختصر کر کے فوری پاکستان واپس آگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑی سیاسی ہلچل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسی باعث وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قطر کا دورہ مختصر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے ملک کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے ایک روز میں ہی قطر سے واپس آںے کا فیصلہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان کل ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔ شیخ رشید کل قطر کے تین روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی بدھ کو اسلام آباد واپسی متوقع تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاکستان واپس روانہ ہونے سے قبل قطرکے وزیراعظم خالد بن خلیفہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک قطرتعلقات اورتجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی۔شیخ رشید نے قطرمیں پاکستانی افرادی قوت بڑھانے اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی گفتگو کی۔ شیخ رشید نے پاکستان اور قطر کے عوام کیلئے وزیراعظم پاکستان کا خیرسگالی کا پیغام دیا، شیخ رشید نے قطرکے وزیراعظم کو وزیراعظم عمران خان کا مراسلہ پہنچایا۔ قطر ی وزیراعظم خالدبن خلیفہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت بڑھانے کا بےپناہ اسکوپ ہے۔

افغانستان کے امن میں اسٹیک ہولڈرز سے کامیاب مذاکرات کا سہرا قطرکے سر ہے۔ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان اورقطر کا دیرینہ مقصد ہے۔ قطر کا افغانستان کے پائیدار امن میں کردار بہت مثالی ہے۔ اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج قطر بین الاقوامی نمائش میں بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے پاکستانی نمائشی اسٹال کا دورہ کیا اور مصنوعات دیکھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26