متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے بعد ایک اور غیر اسلامی ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ، خبر نےعالمی سطح پر ہلچل مچا دی

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ایشیائی ملک میانمار کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرلیے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ میانمار جو کہ برما کے نام سے مشہور ہے، نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ اماراتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ

کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کیے گئے ہیں، معاہدے پر اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے مستقل مندوب ذکی نصیبہ اور برما کے مستقل مندوب کیا موئی تون نے دستخط کیے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج اماراتی سفیر نصیبہ اور میانمار کے سفیر تون نے ایک مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کیے۔دونوں ممالک آئندہ اقوام متحدہ میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے ملکر کام کریں گے ۔واضح رہے کہ میانمار یا برما کی فوج پر بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے ۔ برما میں لاکھوں مسلمانوں کو ملک بدر کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں ۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات مسلمان دشمن ملک اسرائیل کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات قائم کرچکا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *