’لڑکی معصوم ہے، ساری غلطی میری ہے‘لڑکے نےپروپوز کرنے والی لڑکی بارے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد(ٹو ان ون پاکستان)لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی لڑکے کو کھلے عام پروپوز کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آنے والے لڑکے شہریار کا لڑکی کی حمایت میں بیان سامنے آیا ہے۔نوجوان نے ناقدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی معصوم ہے لہذا اس کی تصاویر یوں سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائیں۔سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر شہریار نے ایک پوسٹ جاری کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ہےشہریار نے فیس بک پر جاری پوسٹ میں پروپوز کرنے والی لڑکی کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں لڑکی کی کوئی غلطی نہیں ہے، تمام تر غلطی میری ہے جس کیلئے میں معذرت خواہ بھی ہوں۔شہریار نے کہا کہ لڑکی نہایت شریف اور عزت دار ہے لہذا اس کے بارے میں بدکردار ہونے کے حوالے سے بات نہ کی جائے، لڑکی نے صرف سب کے سامنے اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے بعد کی غلطی میری ہےلڑکے نے کہا کہ اگر اس معاملے میں کوئی قصور وار ہے تو وہ میں ہوں، کوئی بدکردار ہے تو وہ میں ہوں۔شہریار کے مطابق وہ یہ سب کچھ ہمدردی حاصل کرنے کیلئے نہیں کہہ رہے بلکہ صرف یہ بتانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ لڑکی معصوم ہے۔شہریار نے کہا کہ معاملے میں لڑکی کو بدکردار کہنے والے اس کیلئے دعا کریں ناکہ تصاویر وائرل کریں اور پروپگنڈا بنائیںانہوں نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ یوٹیوبرز اس کے خلاف ویڈیوز بنائیں گے اور ہمارے بارے میں بات کریں گے ، میں ان سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ مہربانی کر کے ایسا مت کیجیے گاشہریار نے لکھا کہ ’لڑکی کے کردار کے بارے میں کوئی بات نہ کریں کیونکہ اس سے اسے اور اس کے اہل خانہ کو اذیت پہنچے گی ، وہ پہلے ہی پریشان ہیں اور اپنی بیٹی کے بارے میں فکر مند ہیںاپنے پیغام کے آخر میں شہریار نے کہا کہ ’برائے مہربانی مجھے معاف کر دیں کیونکہ ساری غلطی میری ہے ، اگر آپ اس معاملے میں مثبت کردارا دا کریں گے تومیں آپ کا شکر گزار ہوں گا ،شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26