لوگوں کے ہاتھ چوم کر کرونا وائرس کا علاج کرنے والا شخص کورونا سے وفات پا گیا

این این ایس نیوز! ایک شخص، جن کا دعویٰ تھا کہ وہ کوویڈ-19 سمیت تمام بیماریوں کا علاج لوگوں کے ہاتھ چوم کر کر سکتے ہیں،وفات پا گئے۔ان کی وفات کی وجہ کورونا وائرس بنا۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے، اسلم نامی شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ لوگوں کی تمام بیماریوں کا علاج اُن کے ہاتھ چوم کر کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلم کا یہ حیرت انگیز طریقہ علاج کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت نہیں ہوا۔

3 جون کو انہیں کورونا تشخیص ہوا اور اگلے دن ہی وہ وفات پا گئے۔اسلم کی وفات کے بعد اُن کے پیروکار بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلم کے ہاتھوں کے بوسہ لینے کے باعث لوگوں کے کورونا کا علاج تو نہیں ہوا لیکن اس سے بہت سے لوگوں میں کورونا پھیلاضرور ہے۔اسلم میں کورونا کی تشخیص کی خبر سن کر علاقے کے حکام نے اُن تمام افراد کو تلاش کرنا شروع کر دیا، جنہوں نے اُن کی خدمات سے فائدہ اٹھایا تھا۔

سامنے آنے والے 40 افراد کے ٹسٹ ہوئے توان میں سے 20 کورونا سے متاثر نکلے۔9 جون کو رتلام میں کورونا کے 24 کیسز تھے۔ ان میں سے 13 اسلم کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔ اسلم کے گھر کے 7بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی مزید 29 نام نہاد روحانی شخصیات کو تلاش کر لیا ہے جو کورونا کے علاج کے نام پر اس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔ افرادبھی کورونا سے متاثر نکلے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26