فی خاندان ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔ کس کس کو پیسے ملیں گے؟ جانیے تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بارش متاثرین کیلئے 4 ارب روپے امداد کی منظوری ۯ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بارش متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بارش متاثرین کو

معاوضہ دینے پر غور کیا گیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ بارشوں میں 149 افراد انتقال کر گئے تھے، انتقال کرنے والے ایک سو انچاس افراد کے خاندان کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بارشوں میں ایک سو تین افراد زخمی ہوئے جن کو فی کس 25 ہزار روپے معاضہ دینے کی منظوری دی گئی، بارشوں کے باعث گھر ، مویشی اور دیگر نقصانات میں بھی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی 4 ارب روپے دیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چھوٹے کاروبار اور فصلوں کے نقصان کے ازالے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاق کو خط لکھ کر ٹیکس میں چھوٹ دینے کے لیے درخواست کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26