عوام کے لئے چینی استعمال میں بڑی خوشخبری:چینی اب کہاں اورکتنے کلو دستیاب ہو گی؟حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانے

والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔ گا درآمدی چینی پنجاب اوریوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور 20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئیگی، پنجاب درآمدی چینی کی فروخت کی مانیٹرنگ کرے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.