سندھ میں گیس کے ذخائر ۔۔۔ وفاقی وزیر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سندھ میں گیس کے ذخائر میں کمی سے متعلق خبردار کر دیا۔حیدرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں گیس کےذخائرتیزی سےکم ہورہےہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نےگیس کیلئےکچھ نہیں کیا جب کہ وفاقی حکومت نےشمسی توانائی کیلئے6.5 روپے یونٹ کے معاہدے کیے۔

انہوں نے کہا کہ روس کےتعاون سےنئی گیس پائپ لائن بچھارہےہیں، ماضی میں کیےگئےمعاہدوں کی وجہ سےبجلی مہنگی ہوئی، پی ڈی ایم کاالائنس صرف ذاتی مفادات کیلئےہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حیسکو کی 4 ورک شاپس اور گرڈ اسٹیشنز پر رپورٹ طلب کی ہے سندھ میں گیس کی کمی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے۔انہوں نے امید دلائی کہ ایل این جی ور مقامی گیس کی قیمت ایک کرنےکی کوشش کر رہےہیں ، گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے سے قلت ختم کی جاسکےگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.