دنیا میں Chars کا استعمال: پاکستان کا شہر کراچی کس ٹاپ نمبر پر آ گیا؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے

کرا چی(ویب ڈیسک) پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا میں سب سے زیادہ Chars استعمال کرنے والے شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اس فہرست میں امریکا کا شہر نیو یارک پہلے نمبر پر ہے۔خبررساں ایجنسی این این آئی کے مطابق کراچی میں مکمل غیر قانونی ہونے کے باوجود 42 ٹن Chars استعمال کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان Chars پر بھی ٹیکس نافذ کر دے تو اس کو سالانہ ساڑھے 13 کروڑ ڈالرز سے زائد آمدن ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں جرمن تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ نیو یارک میں سالانہ 77 ٹن سے زائد Chars استعمال کی جاتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کراچی آتا ہے جہاں 42 ٹن Chars استعمال ہوتی ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 38 ٹن سے زائد Chars پی جاتی ہے۔ کراچی، قاہرہ اور لندن وہ شہر ہیں جہاں Chars کا استعمال مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔دوسری جانب نیویارک، نئی دہلی، ممبئی، شکاگو، ماسکو اور کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اس کے استعمال کی جزوی اجازت ہے۔ لاس اینجلس ایسا ہے جہاں Chars کا استعمال مکمل طور پر قانونی حیثیت رکھتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *