دنیا میں محبت کا وجود ہے

شریک حیات کی’’ حقیقی محبت ‘‘جانچنے کا آسان نسخہ،محققین نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

دنیا میں محبت کا وجود ہے اور اس کا احساس آپ کو زیادہ صاف گو بنادیتا ہے بس 2سوالات کے جوابات ہی یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں امریکا میں ہونیوالی تحقیق میں ایسے 2آسان سوالات پیش کئے گئے ہیں جن کے جوابات کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کے بھی شخص کی محبت کی درست پیش گوئی کی جاسکتی ہےاس میں پہلا سوال یہ ہے کہ آپ اپنی شادی سے زیادہ خوش ہیں یااس وقت زیادہ خوشی محسوس کرتے تھے جب شادی نہیں ہوئی تھی ؟اوردوسراسوال یہ ہے کہ آپ کے خیال میں آپ کا شریک حیات اس سوال کا کیا جواب دے گا ورجینیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شادی اور کنوارے پن کو یکساں قرار دینے والے افراد کی شادیوں کا اختتام بدترین ہونے کا پورا امکان ہوتا ہے مگر جو لوگ اپنے شریک حیات کے خوش ہونے کا بہت زیادہ ہی گمان کرلیتے ہیں ان کا انجام بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہےتحقیق کے مطابق 40فیصد لوگ ہی درست طور پر اپنے شریک حیات کے جواب کا صحیح تعین کرسکے اور اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ 60فیصد جوڑے ایک دوسرے کو کوئی برس ساتھ رہنے کے باوجود سمجھ نہیں سکے جس سے ان کی باہمی وابستگی کی سطح کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *