حکومت کمزور نہیں ہوئی ہِلی ضرور ہے۔۔!! یوسف رضا گیلانی کی شکست سے حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ٹو ان ون پاکستان) سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ حکومت کمزور ہوئی یا نہیں، یہ طے ہے کہ ہل ضرور گئی ہے۔سلیم صافی کا کہنا ہے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے اس کا مطلب صرف یہ نہیں تھا کہ ان کے اپنے ایم این ایز یا سینیٹرزناراض ہیں بلکہ قوم کو اور اسٹیک ہولڈرز کو یہ پیغام بھی مل گیا کہ جس طریقے سے ایک پیج تھا وہ ایک نہیں رہا۔

یوسف رضا گیلانی کے حفیظ شیخ کے مقابلے میں جیت سے اسٹیک ہولڈرز کو یہ پیغام بھی مل گیا کہ جو ایک پیج تھا وہ اب ایک نہیں رہا بلکہ دو کالم بن گئے،حکومت کی اصل طاقت ایک پیج ہی تھا جو ایک نہیں رہا لہذا حکومت کو اب توجہ دینی چاہئیے۔اس حکومت کی اصل ایک پیج پر ہونا تھا لیکن وہ اس طرح نہیں رہا جہاں تک پی ڈیم ایم کا تعلق ہے تو ان کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔

استفعوں کے وعدے سے پیچھے ہٹی ہے۔جن اسمبلیوں کو جعلی کہتی تھی ان جعلی اسمبلیوں سے ہی سینیٹرز منتخب کرائے۔پی ڈی ایم میں جو ہم آہنگی تھی اس میں بھی کچھ دراڑیں آ گئی ہیں اس لیے جیت نہ حکومت کی ہوئی اور نہ ہی پی ڈی ایم کی ہوئی ہے۔مدد نہ ہوتی تو چئیرمین سینیٹ کا ووٹ نہیں لیا جا سکتا تھا کیونکہ چئیرمین سینیٹ یا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ عمران خان کے نمائندے نہیں۔ مرزا آفریدی بھی بنیادی طور پر سنجرانی کے نامز کردہ تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26