جلدی سے سونا خرید لیں، یہ ریٹ دوبارہ آفر نہیں ہوگا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی اور غیر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 1866 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے اور سونا
فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا ہے ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہوکر 1866 ڈالر فی اونس ہے۔ دوسری طرف این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کرونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لئے چین سمیت مختلف ملکوں سے رابطے میں ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے کی ٹرائل کے ڈیٹا سمیت تمام پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد ویسکین پاکستان منگوائی جائے گی۔ خیال رہے کہ آج ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور2100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35621 ٹیسٹ کیے گئے جن 2142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26