جاوید چوہدری نے اپنی کامیابی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) خدا گواہ ہے یہ واقعات اگر میرے اپنے ساتھ پیش نہ آئے ہوتے تو میں ان پر کبھی یقین نہ کرتا مثلاً پہلا واقعہ آج سے 20 سال پہلے راول ٹائون میں پیش آیا تھا‘ میری بیوی انتہائی مذہبی‘ عبادت گزار اور خدمت پرست ہے‘ یہ دوسروں کو کھانا کھلا کر بہت خوش ہوتی ہے‘

نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ میں ان دنوں اخبار میں سب ایڈیٹر تھا‘ میرے پاس پرانا موٹر سائیکل تھااور ہم ڈیڑھ مرلے کے مکان میں رہتے تھے‘ ایک کمرہ‘ ایک لائونج‘چھوٹا سا باتھ روم او ر پانچ سات فٹ کا صحن تھا اور بس ہمارا مکان ختم‘ میں ایک دن گھر واپس آیا تو میں نے صحن میں دو جوگی ٹائپ بابے دیکھے‘ یہ زمین پر بیٹھے تھے‘ ان کے سامنے کھانے کی پلیٹیں رکھی تھیں اور یہ مزے سے کھانا کھا رہے تھے۔میں نے حیرت کے عالم میں بیوی کی طرف دیکھا‘ اس نے ڈرتے ڈرتے بتایا‘ یہ گلی سے گزر رہے تھے‘ بھوکے تھے‘ کھانا مانگ رہے تھے‘ میں نے انھیں صحن میں بٹھا کر کھانا دے دیا‘ مجھے بڑا غصہ آیا‘ میں اسے ہمیشہ کہتا رہتا تھا تم کسی کے لیے دروازہ نہ کھولا کرو لیکن یہ ہرگزرتے فقیر کو خیرات دینا اپنا مذہبی فرض سمجھتی تھی‘ میں ناراض ہو کر بیٹھ گیا اور جوگیوں کو کھانا کھاتے دیکھنے لگا‘ وہ مزے سے کھانا کھا رہے تھے اور مجھے دیکھ رہے تھے‘ کھانا کھانے کے بعد بزرگ جوگی نے لمبا ڈکار مارا اور میری بیوی سے کہا ’’کیا تمہارے گھر میں کوئی سکہ ہے‘‘ میں نے غصے سے جوگی کی طرف دیکھا‘ میں اس ہتھکنڈے سے اچھی طرح واقف تھا۔نوسر باز عموماً پہلے سکہ مانگتے ہیں اور اس کے بعد

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *