تبدیلی والے صوبے میں بھی قومی خزانےکے اربوں روپے چوری

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں گیس چوری اور اس کے نتیجے میں قومی خزانے کو ہونے والےسالانہ اربوں روپے کے نقصانات کا سلسلہ نہ رک سکا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بھی ایک ارب نوےکروڑ روپےکی گیس چوری ہوگئی۔

جب کہ مالی سال 20-2019 میں کرک میں 8 ارب روپےکی گیس چوری کی گئی تھی۔جنرل مینیجر سوئی ناردرن کے مطابق وفاقی حکومت نے لائن لاسز روکنےکے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کی منظور دی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں سال گیس کی چوری میں کمی ہوئی ہے، گیس چوری روکنے کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز قائم کیےگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26