بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلا کرنے والے سرکاری افسر کی بیگمات اپنے انجام کو پہنچ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کی بیگمات پر بدعنوانی کرنے کا نکشاف ہوا ہے،اس پروگرام کے تحت ہونے والی بد عنوانی پر مزید 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو جرم ثابت ہوجانے پر انہیں سزائیں سنا دی گئی ہیں ۔سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت نے ایف آئی اے

کے تحت درج سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے کیس میں نامزد مسماۃ شکیلہ میر جت کو جرم ثابت ہوجانے پر تا برخاست عدالت قید اور 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمہ کے خلاف 3ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اسی عدالت نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کیس میں نامزد مسماۃ نورجہاں کو بھی جرم ثابت ہوجانے پر تابرخاست عدالت قید اور8 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26