بڑی خوشخبری : پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز یسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان تھا کیونکہ دیہاڑی دار آدمی اتنا مہنگا سونا نہیں خرید سکتا۔ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1902 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں 230 روپے کی کمی کے ساتھ فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 270 روپے کا ہوگیا ہے۔10 اگرام سونے کی قیمت 196 روپے کی کمی کے ساتھ 98 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان شروع ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے آذربائیجان کو عسکری مدد فراہم کرنےکے آرمینیا کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق انہوں نے آرمینیا کے وزیراعظم کا روسی ٹی وی کو انٹرویو میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستانی افواج کا مل کر لڑنے کا بیان دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمینیا کے وزیراعظم کے اس بے بنیاد بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے، آذربائیجانی صدر الہام علیوف بھی اس حوالے سے وضاحت کر چکے ہیں، آذربائیجانی صدر کہہ چکے ہیں کہ ان کی افواج کسی غیر ملکی فوج کی مدد کے بغیر ہی صورتحال سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آرمینیا کی قیادت اپنے غیر آئینی اقدامات کو چھپانے کیلئے ایسے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.