بریکنگ نیوز: فلسطینیوں کی دعائیں رنگ لائیں ۔۔۔ امریکہ کی نئی نائب صدر کمالا ہیرس کا فلسطین کے حوالے سے شاندار اعلان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نائب ڈیموکریٹک جو بائیڈن کملا ہیرس نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات کو بحال کرے گی اور ایک بار پھر واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن مشن کا صدر دفتر کھولا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا

کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کو معاشی اور انسانی امداد کی بحالی، غزہ میں انسانی بحران کے ازالے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ اور اس سلسلے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی ۔ہریس کا کہنا تھا کہ وہ یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے اقدامات کرے گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژادنے کہاہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازع طے ہونے سے علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دیرپا خدمت ہوگی۔ ایران اور دنیا میں حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں اور ان حالات میں ہمیں صبر سے کام لینا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاصرعزیز دی انڈپینڈنٹ فارسی کی ایڈیٹر انچیف کاملیا انتخابی فرد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر براہ راست انٹرویو میں محمود احمدی نژاد نے ایرانی سیاست، عالمی مسائل، کرونا کی وبا اور امریکی اور ایرانی صدارتی انتخابات پر اظہار خیال کیا اورکہا ایران کے سعودی عرب کیساتھ تعلقات ہمارے علاقے کیلئے بہت اہم اور فیصلہ کن ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات عالمی مسائل پر بہت اثرانداز ہوتے ہیں۔ دو عوامل ایسے ہیں جن وجہ سے ہمارے تعلقات میں گرمجوشی اور تعمیری عنصر پیدا نہیں ہوتے۔ پہلی وجہ مسابقت، دوسری وجہ دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت ہے۔ میرا خیال ہے دونوں ملک فیصلہ کرلیں کہ آپس کے مقابلے کو تعاون اور دوستی میں تبدیل کر دیا جائے اور کسی دوسری وجہ کو دوطرفہ تعلقات میں حائل نہ ہونے دیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *