بریکنگ نیوز: سعودی عرب اسرائیل کو کب تسلیم کررہا ہے ؟ اندر کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سےسعودی عرب فرمانروامحمد بن سلمان کا بیان میڈیا میں بڑا وائرل ہےجس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو قطر،ایران اور سعودی عرب کے لوگوں کو انہیں مارنے کرنے کا موقعہ مل جائے گا۔اس سے یہ ثابت ہوا تھا کہ

محمد بن سلمان تو شاید اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں مگر دیگر مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کی تاب نہ لاتے ہوئے اور اپنے ختم ہو جانے کے خوف سے انہوں نے ایسا نہ کیا۔تاہم اس حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ یوسی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات امریکی الیکشن کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔جیسے ہی الیکشن ہوئے سعودی عرب الیکشن جیتنے والے صاحب کو تحفہ کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے اور تسلیم کرنے جیسی پیشکش خود ہی کر دیں گے۔اس حوالے سے یہ بات بھی گردش کر رہی ہے کہ اگر امریکی الیکشن ڈونلڈ ٹرمپ جیتتا ہے تو پھر ہر صورت سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔جبکہ موساد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کون جیتے گااس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بس الیکشن ہونے کے بعد سعودی عرب خیر سگالی کے جذبہ کے طور پر اسرائیل کو تسلیم کر لے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.