بریکنگ نیوز: حالات شدید تر۔۔!! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا ملک چھوڑنے کا اعلان۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ 3 نومبر کو اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے ہار جاتے ہیں تو انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا۔ دی ہل نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نے یہ ریمارکس جارجیا کے شہر مکون میں مہم کے ایک پروگرام میں دیئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے مذاق نہیں کرنا چاہئے اس لیے کہ کیا آپ جانتے ہیں؟ صدارتی سیاست کی تاریخ کے بدترین امیدوار کے خلاف دوڑنا مجھ پر دباؤ ڈالتا ہے۔ اگر میں ہار گیا تو کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ میری پوری زندگی میں کیا کرنے جا رہا ہوں؟ میں کہوں گا کہ میں سیاست کی تاریخ کے بدترین امیدوار سے ہار گیا ہوں میں اتنا اچھا محسوس نہیں کروں گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید مجھے ملک چھوڑنا پڑے گا؟ میں نہیں جانتا۔ ٹرمپ مخالف ریپبلکن گروپ لنکن پروجیکٹ نے ٹرمپ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اس کا عنوان دیا ہے ،وعدہ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *