بریکنگ نیوز: امت مسلمہ کے بھائی چارے کے خواب چکنا چور ۔۔۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو کشمیر کے حوالے سے کیا کام کرنے سے روک دیا گیا ؟ افسوسناک انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک)سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب نے سفارتخانے میں یوم سیاح کشمیر سے متعلق پروگرام کا انعقاد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے پیغام میں کہا کہ ”سفارتی ذرائع اس بات کا اصرار

کر رہے ہیں سعودی عرب نے ریاض میں ہمارے سفارت خانے اور جدہ میں قونصل خانے کو 27 اکتوبر کو کشمیر سے متعلق یوم سیاح منانے کی تقریبا ت کا انعقاد کرنے کیلئے پرمٹ جاری کرنے سے انکار کر دیاہے ، اگر یہ سچ ہے تو پھر یہ شاہ محمود قریشی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیلی ارب پتی شخصیت حائم سابان نے امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں ایران، قطر اور سعودی عرب کے لوگ مجھے نہیں چھوڑیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.