ایک دونہ تین۔۔۔۔کوروناوائر س سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت کتنے بچوں کی پیدائش ہوگئی ،والدین خوشی سے نہال

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔سری لنکا کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خاتون کی ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ڈاکٹرز نے 25 سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے اور طبیعت کو دیکھتے ہوئے فوری آپریشن کیا کیونکہ اُن کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔سرجری کے نتیجے میں خاتون کے ہاں چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ

چاروں بچوں کی حالت ویسے تو ٹھیک ہے مگر انہیں احتیاطاً نرسری میں رکھا گیا ہے جبکہ والدہ بھی مکمل ہوش میں ہیں جنہیں علیحدہ کمرے میں منتقل کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26