آج جے یو ائی میں پیسے والے کو آگے لایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کے سابق ترجمان حافظ حسین نے کہا کہ آج جے یو ائی میں پیسے والے کو آگے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی اور مولانا گل نصیب خان بھی پارٹی قیادت سے مایوس ہے اور پالیسیوں سے تنگ ہیں ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ میرے پارٹی رکنیت فارم پر مفتی محمود نے دسخط کئے تھے پارٹی میں مولانا فضل الرحمان سے پہلے میں آیا تھا ،فضل الرحمان 1980 جبکہ 1973 سے پارٹی میں ہوں ۔ انکا کاکہنا ہے کہ جمعیت موروثی

جماعت بن چکی ہے ، اب نظریاتی لوگوں کو برداشت نہیں کیا جارہا مجھے جے یو یو ائی کی ترجمانی سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم کارکن ابھی بھی ہوں۔ادھر حافظ حسین احمد نے بھی کہا ہے کہ اب جے یوآئی میں نظریاتی لوگ نہیں رہے۔ میں مولانافضل الرحمان سےپہلے سے اس پارٹی کا رکن ہوں، وہ 1980سے جبکہ میں 1973سے پارٹی کا رکن ہوں۔ میری پارٹی رکنیت پرمفتی محمود نے دستخط کیے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ۔افسوس کے پارٹی رہنمائوں نے وضاحت دی کہ میری زبان پھسل گئی ۔میں جانتا ہوں

کہ کون پھسلا ہے اور کتنے میں پھسلا ہے۔جےیوآئی میں علم بغاوت بلند ہو گیا ہے اور مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔اپنے ایک حالیہ بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔ اصل جے یوآئی جمعیت علمائے پاکستان ہے۔ انھوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحما ن جھوٹ بولتےہیں۔ انھیں جھوٹ بولنےکی عادت ہے۔وہ خود سلیکٹڈ ہیں اور عمران خان کو سلیکٹڈ کہتے ہیں۔ انھوںنے یہ بھی کہا ہے کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی تحریک ہے۔ مفادات ختم توسمجھو پی ڈی ایم بھی ختم

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26