امیتابھ بچن کی نواسی کی شاہ رخ کے بیٹے کے ساتھ تصاویر سامنےآنے والی تصویروں نے سب کو حیرت میں ڈال دیا

ممبئی ، لندن (این این ایس نیوز) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ کی پروفائل کی پرائیویسی کو تبدیل کرکے اب اسے پبلک کردیا ہے جس میں بچن خاندان کےساتھ ساتھ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ناویا امریکا کی فاردھم یونیورسٹی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں گریجویٹ ہیں اور ‘آرا’ کے نام سے اپنی ایک این جی او چلاتی ہیں جو کہ صحت کے شعبے میں کام کرتی ہے۔انسٹاگرام پر ناویا نے اپنے زمانہ طالب علمی کے علاوہ خاندان کے ساتھ مختلف اوقات میں تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں جن میں ان کے نانا امیتابھ بچن، نانی جیا بچن، ماموں ابھیشک بچن اور ممانی ایشوریارائے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ناویا نے 2018 میں شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے ساتھ لندن سے ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جسے صارفین کافی پسند کررہے ہیں،تصویر کے کپیشن میں ناویا نے بتایا ہے کہ یہ ری یونین تھا۔خیال رہے کہ آریان خان اور ناویا اچھے دوست ہیں اور دونوں لندن کے ایک اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔اس کے علاوہ ناویا نے اپنے نانا یعنی امیتابھ بچن کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہوئی ہے جسے کافی پسند کیاجارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26