امریکا نے پاکستان سے چرائی کونسی اہم اورتاریخی چیز واپس کر دی؟جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان سے چوری ہونے والے گندھارا دور کے نوادرات واپس کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گندھارا دور کے تاریخی اور قدیم نوادرات کا تعلق دوسری صدی عیسوی سے بتایا جاتا ہے۔ یہ تاریخی نوادرات پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب نیویارک میں قائم پاکستانی قونصلیٹ میں منعقد کی گئی۔

اس تقریب میں ڈسٹرکٹ اٹارنی نیویارک کاؤنٹی سائرس ونس اور پاکستانی قونصلر جنرل عائشہ علی نے چوری کئے گئے ان نوادرات کی واپسی کے معاہدہ پر دستخط کئے۔پاکستانی قونصلر جنرل عائشہ علی نے چوری ہونے والے گندھارا تہذیب کے نوادرات کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر نیویارک کاؤونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دوسری صدی عیسوی سے تعلق رکھنے والے ان نوادرات کی واپسی پاکستان اور امریکا کی دوستی کا اہم مظہر ہے۔ امریکا میں منعقدہ اس تقریب میں بازیاب کئے گئے نوادرات بھی حاضرین کو دکھائے گئے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکامیں صدارتی انتخاب کی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 209 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 132 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔ریاست فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیوہیمپشائرمیں بائیڈن آگے ہیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور نارتھ ڈکوٹا سے بھی 3 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ٹرمپ الاباما سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.