افغانستان اور عرق کے بعد امریکہ اب کون سی جنگ لڑنی کی تیاری کرلیا،جوبائیڈن نے منتخب ہوتے ہی اعلان کردیا،بڑی خبر

افغانستان اور عرق کے بعد امریکہ اب کون سی جنگ لڑنی کی تیاری کرلیا،جوبائیڈن نے منتخب ہوتے ہی اعلان کردیا،بڑی خبر واشنگٹن(نیوز ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ نسل پرستی کاخاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے۔ڈیلاویئر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے، عوام نے امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ 7 کروڑ 40 لاکھ ووٹ دیے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو

تقسیم نہیں متحد کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔جوبائیڈن نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ مخالفین کو دشمن کی طرح نہ دیکھیں، وہ بھی امریکی ہیں، انہیں امریکیوں کی طرح ہی دیکھیں۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جنوب ایشیائی تارک وطن کی بیٹی ملک کی پہلی نائب صدر بنی ہیں، اب نسل پرستی کا خاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں مضبوط بنائیں گے۔عالمی وبا کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا ٹاسک فورس کے لیے نامور سائنسدانوں کا اعلان پیر کو کریں گے۔امریکا کی نومنتخب نائب صدر کمالہ ہیرس نے کہا کہ الیکشن میں ڈالے گئے ہر ووٹ کو گنا گیا، امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا۔کمالہ ہیرس کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں، خواتین کاشکریہ جنہوں نے موجودہ نسل کے لیے راہ ہموار کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *