اسلام سے لگاؤ یا کچھ اور۔!! ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ کس مسلمان شخص سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ زندگی کا بڑا راز خود فاش کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ، رقاصہ، سماجی رہنما اور پروڈیوسر 38 سالہ برٹنی اسپیئرز کے میک اپ آرٹسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد جو قانونی طور پر ان کے سرپرست ہیں وہ گلوکارہ کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ لائف کے مطابق برٹنی اسپیئرز کے میک اپ آرٹسٹ میکسی نے چند دن قبل کیلابیبس نامی یوٹیوب چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے۔ میکسی نے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو دعویٰ کیا کہ اگر برٹنی اسپیئرز کی سرپرستی ان کے والد اور دیگر لوگوں کے پاس نہ ہوتی تو اب تک وہ دوسری شادی کر چکی ہوتیں اور یہ کہ وہ حاملہ بھی ہوچکی ہوتیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سرپرست گلوکارہ کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھے ہوئے ہیں، وہ یہ بھی فیصلہ کرتے ہیں کہ اداکارہ کو کب شادی کرنی چاہیے، کب بچے پیدا کرنے ہوں اور انہیں کیسے لوگوں سے کب دوستی کرنی چاہیے۔ میک اپ آرٹسٹ کے مطابق اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے میں برٹنی اسپیئرز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو چلانے کا زیادہ اختیار دیا گیا ہے، تاہم اس باوجود ان کی ذاتی زندگی پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر برٹنی اسپیئرز کی سرپرستی ان کے والد کے پاس نہ ہوتی تو وہ اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سام اصغری سے کب کی شادی کرچکی ہوتیں اور ان کا بچہ بھی ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ برٹنی اسپیئرز اور سام اصغری کے تعلقات کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے اور نہ ہی وہ گلوکارہ کی ذاتی زندگی اور ان پر سرپرستی کے کنٹرول پر مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں مگر یہ واضح ہے کہ اداکارہ پر حد سے زیادہ کنٹرول رکھا جا رہا ہے۔ برٹنی اسپیئرز اور ان سے کم عمر فٹنیس ٹرینر 26 سالہ ایرانی نژاد امریکی سام اصغری کے درمیان 2016 سے تعلقات ہیں، تاہم گلوکارہ نے سرپرستی قوانین کی وجہ سے کبھی اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔ سام اصغری سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان کے والدین مسلمان ہیں اور ان کی پیدائش سے قبل ہی ان کے والدین امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز 2008 سے ان کے قانونی سرپرسٹ (conservator) ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.