اسلام خواتین کو تحفظ دیتا ہے،امریکن خاتون کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل

کراچی(این این آئی)مریکی ریاست ٹینیسری(Tennessee) سے تعلق رکھنے والی خاتوں نے جامعہ بنوریہ میں آکر اسلام قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 42سالہ خاتون ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ(Tiffany Celeste Smith) امریکا کی ریاست (Tennessee) سے تعلق رکھنے والی عیسائی 42 سالہ خاتون پیر کے روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آئی اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،جس پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلمہ کا عائشہ امینہ نام تجویز کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ

کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانا نعمان نعیم نے کہاکہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جوشروع سے اپنی حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے اورزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیابھراسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجودآئے روزسینکڑوں غیرمسلم اسلام قبول کررہے ہیں، اسلام نے خاتون عزت وعظمت سے نوازا ہے آج دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں تو اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر نومسلمہ نیفنی سلسیٹ اسمتھ(Tiffany Celeste Smith) نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ امریکا میں اپنی مسلمان سہیلوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا، اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں، قرآن مجید کا مطالعہ کیا ہے اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا اسلام قبول کرلوں اس لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ آئی ہوں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26