احساس کفالت پروگرام۔۔ موجودہ قسط کب اور کس کو ملے گی۔۔؟ کتنے پیسے ہوں گے؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت کی نئی قسط مرد حضرات کے لیے نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ ’محترم صارف،

بصد معذرت احساس کفالت کی یہ قسط مرد حضرات کے لیے نہیں ہے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’پروگرام کے وضع کردہ قواعد کے مطابق کفالت کی قسط صرف کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کی صارف خواتین کے لیے ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر پرویز ملک کی جانب سے اپنے عہدے سے علیحدگی کے بعد ن لیگ لاہور کے صدر کیلئے نئے نام پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک نے اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، انہوں نے اپنی صحت کی خرابی کے باعث مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کی ہے۔ پرویز ملک کی علیحدگی کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ن لیگ لاہور کے صدر کے عہدے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے بھی عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ ان کی زیادہ توجہ حلقے اور دیگر مسائل پر ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ عہدہ کسی نوجوان رہنما کو دیا جانا چاہیے۔ پرویز ملک کی اہلیہ اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے مطابق ان کے شوہر گزشتہ 20 سال سے لاہور کی صدارت سنبھالے ہوئے تھے لیکن اب ان کی صحت انہیں اس کی اجازت نہیں دیتی، انہوں نے اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو لاہور جلسے سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ دوسری جانب ایک اور نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر رہنماؤں کے انکار کے بعد مسلم لیگ ن نے لاہور کے صدر کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے رانا مشہود، میاں مرغوب، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں کے نام زیر غور ہیں۔ بعض لیگی رہنماؤں نے اس حوالے سے لابنگ بھی شروع کردی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26