اجے دیوگن کی وجہ سے میری اب تک شادی نہیں ہوئی ، 50سالہ بالی وڈ اداکارہ’ تبو ‘نے حیران کن انکشاف کریا ، پہلی بار اندرونی کہانی نے بھارتیوں کو سکتے میں ڈال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ ’تبسم فاطمہ ہاشمی‘ عرف تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سےابھی تک ان کی شادی نہیں ہو سکی۔ فلم ’چینی کم ہے‘ کی اداکارہ تبّو نے کل اپنی 50 ویں سالگرہ منائی، اُن کی سالگرہ کے موقع پر انہیں بھارت سمیت دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے

خوب مبارکبادیں اور نیک تمنائیں موصول ہوئیں، تبّو کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تبو تاحال غیر شادی شدہ ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ’سنگل اسٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیگن کر قرار دیا ہے۔ تبو کی جانب سے اپنی فلم ’دے دے پیار دے‘ کی مروموشن کے دوران کہنا تھا کہ ’اُن کے سنگل ہونے کی وجہ اُن کے بہترین دوست اجے دیوگن ہیں، وہ اور اجے ایک دوسرے کو 13 یا 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں، وہ دونوں ایک ہی کولونی میں رہتے تھے اور دونو ں کے دوستوں کا گروپ بھی ایک ہی تھا۔‘ تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’اجے اُن بھائی اور بہترین دوست ہیں، اجے اور اُن کے ایک کزن سمیر آریا نے اُن کے دوستوں کے گروپ کے دیگر لڑکوں کو خبر دار کر رکھا تھا کہ کوئی بھی اُن کی طرف نہ دیکھے اور نہ کوئی انہیں پروپوز کرے، اجے اور سمیر نے سب کو دھمکا کر رکھا ہوا تھا کہ کوئی اُن کی طرف دیکھے گا بھی تو اجے اور سمیر اُسے چھوڑیں نہیں گے۔‘ اُن کا بتانا تھا کہ ’اجے اور سمیر اُن کی جاسوسی کرتے تھے اور جو کوئی بھی اگر اُن سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا تو اجے اور سمیر اُس کی پٹائی کر دیتے تھے،‘ تبو نے اجے دیوگن اور اپنے کزن کو غنڈے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر وہ آج اکیلی ہیں تو اس کی بڑی وجہ اجے اور سمیر ہیں ۔‘ تبو کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ اجے نے جو کیا وہ اس پر پچھتاتے اور توبہ کرتے ہوں گے۔‘انٹرویو کے دوران تبو نے مذاق میں اجے سے کہا کہ اب انہیں ایک لڑکا ڈھونڈ دیں، بعد ازاں تبو نے مزید کہا کہ ’وہ اور اجے آج بھی بہت اچھے دوست ہیں، اُن کی دوستی ایک ساتھ کام کر کے مزید گہری ہو گئی ہے، جب اجے سیٹ پر موجود ہوتے ہیں تو سیٹ کا ماحول بالکل ٹینشن فری ہوتا ہے، وہ اجے کو اپنی زندگی میں بہت اہمیت دیتی ہیں۔‘

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *