آہندہ دو دنوں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا

این این ایس نیوز! جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ تا ہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پو ٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 15، استور منفی 12 ، کالام ،اسکردو منفی 11، گوپس منفی09،ہنزہ، بگروٹ منفی 08، گلگت منفی 07، مالم جبہ ،دیر، قلات منفی06، کوئٹہ، زیارت، ژوب،راولاکوٹ،مری اور پاراچنار میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

site-verification: a5f3ae327aefe7db9b1fdb6f7c6a8b26